ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو کے بلڈ ہیلپ کئیر کی جانب سے بیلگام ضلع کے سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپئے کے ضروری سامان کی تقسیم

منگلورو کے بلڈ ہیلپ کئیر کی جانب سے بیلگام ضلع کے سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپئے کے ضروری سامان کی تقسیم

Thu, 26 Sep 2019 19:35:41    S.O. News Service

منگلورو:26؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)حالیہ دنوں میں شمالی کرناٹکا کے مختلف اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر  ہوئے ہیں ۔ عوام کی امداد وتعاون کے لئے کئی سرکاری و نجی تنظیمیں و اداروں کی جانب سے کام جاری ہے۔ میڈیا اور سوشیل میڈیا میں سیلاب متاثرین کی درگت کو دیکھتے ہوئے منگلورو کے بلڈ ہیلپ کئیر کرناٹکا کے ممبران نے بھی  بیلگام کے مختلف مقامات پر متاثرہ عوام کے گھروں تک پہنچ کر ان کے لئے  روزمرہ کے ضروری سامان کو فراہم کیاہے۔

WhatsApp_Image_2019-09-26_at_6_55_38_PM.jpeg

بلڈ ہیلپ کئیر کے ذمہ داران نے بتایاکہ میڈیا کے ذریعے جب پتہ چلا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیلگام  ضلع میں سب سے زیادہ نقصان  ہواہے اور وہاں کے ہزاروں عوام اب بھی روزمرہ کے  ضروری سامان سے محروم ہیں تو ہم نے  منگلورو کے مختلف مقامات کے عطیہ کنندگان کی طرف سے 4 لاکھ روپیوں سے زائد روزمرہ کی اشیاء کو جمع کیا اور اپنی ٹیم کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچ کر انہیں روزمرہ کی ضروری اشیاء کے علاوہ نوٹ بک، اسکول بستے ، پکوان کے سامان وغیرہ تقسیم کئے۔ وہاں اور بھی لوگ ہیں جنہیں امداد کی سخت ضرورت ہے ۔ہم چاہتےہیں دیگر ادارے بھی ان کی مدد کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مزیدسامان لےکر ان تک پہنچائیں۔ ٹیم میں افتخار احمد، نذیر حسین ، عبدالستار پتور، فیاض علی بیندور، بشیر کرشناپور، شمس الدین بلکونجے ، طفیل ، تسلیم ہریکل، مصطفیٰ کے سی روڈ، مبین ، عبدالقادر وغیرہ شامل تھے۔

WhatsApp_Image_2019-09-26_at_6_57_21_PM.jpeg


Share: